دوسرے دن بھی زلزلے کے شدید جھٹکے،شدت 4.1 ریکارڈ
اسلام آباد اور گردونواح میں دوسرے دن زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے۔
تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 150 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے اور ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی تھی۔

No comments