سجل علی کا شادی سے متعلق اہم بیان
اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ میں اداکاری ہی کرنی تھی لیکن کامیاب ہونے کا کبھی نہیں سوچا تھا، ہاں مگر انسان کو عاجز مزاج ضرور ہونا چاہیے۔
میں زندگی کے بارے زیادہ نہیں سوچنا چاہتی، ہر پروجیکٹ اپنے ساتھ نئی تجربہ لاتا ہے، لیکن میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں جمائما خان یا شبانہ اعظمی کے ساتھ کام کروں گی۔
کوئی بھی عورت کسی آدمی کے بغیر نامکمل نہیں ہے، مجھے ایسا نہیں محسوس ہوتا کہ مجھے کسی آدمی کی اشد ضرورت ہے، میں اپنا ہر دن بہت پرجوش طریقے سے مناتی ہوں، لوگوں کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ گریجویشن اور ماسٹرز کے بعد شادی ہی مقصد نہیں ہونا چاہیے، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کسی کو پی ایچ ڈی کرنے کا ارادہ ہو یا وہ آگے بڑھنا چاہتا ہو۔
انہوں نے بتایا کہ شادی ایک ڈبے کی مانند نہیں ہونی چاہیے کہ اس میں بند ہوکر پابندیاں عائد کر دی جائیں اورانسان ایک ہی ڈبے میں قید ہو کر رہ جائے ۔

No comments