جے یو آئی نے صدر مملکت کے اعلان پر پارلیمنٹ میں بڑا قدم اٹھالیا
صدرمملکت کی جانب سے دو صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات9اپریل کو منعقد کروانے کے احکامات دینے کا معاملہ، جے یو آئی ف نے صدر مملکت کے اعلان پر پارلیمنٹ میں بڑا قدم اٹھالیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی اہم جماعت جے یو آئی ف کی جانب سے سینیٹ اور اسمبلی میں الگ الگ قرارداد جمع کروادی گئی ہیں۔ قرار داد صدر کی جانب سے دو صوبائی اسمبلیوں میں انتخابات کی تاریخ کو مسترد کرنے پر مشتمل ہے۔
قرارداد کے متن کے مطابق صدر مملکت کو ایسا فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔ صدر کا اعلان آئین کی خلاف ورزی ہے۔ یہ ایوان صدر، مملکت پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنا اعلان واپس لیں۔ آئین کی خلاف ورزی پر صدرمملکت سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ بھی کردیا گیا۔

No comments