لاہور قلندرز کی ٹیم میں اہم لیگ اسپنر شامل ہوگئے

پاکستان سپر لیگ سیزن 8  میں شرکت کیلئے افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان  پاکستان پہنچ گئےہیں۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کے باؤلنگ آل راؤنڈر راشد خان  رات گئے دبئی سے کراچی پہنچے ہیں جس کے بعد راشد خان نے کراچی میں لاہور قلندرز کا اسکواڈ جوائن کرلیا ہے۔

راشد خان آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے خلاف میچ کے لیے بھی ٹیم کو دستیاب ہوں گے کوئٹہ اور  لاہور کے درمیان آج میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔افغانستان کے اسپنر قومی ذمہ داریوں کی وجہ سے اب تک قلندرز کو دستیاب نہیں تھے۔


No comments

Powered by Blogger.