عمران خان کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنادیا

لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 3 مارچ تک حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔  

واضح رہے کہ عمران خان کا دو عدالتوں میں پیش ہونا تھا۔ ابھی چیئرمین پی ٹی آئی کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور ہوئی ہے۔ عمران خان تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے کے سلسلے میں جسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت میں بھی پیش ہوں گے جہاں وکلالت نامے میں عمران خان کے مختلف دستخط ہونے پر وضاحت طلب کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لاہور ہائیکورٹ کے 2رکنی بینچ کے روبرو پیش ہوئے اور کمرہ عدالت میں کرسی پر بیٹھے۔  عمران خان کے آنے پر ججز  بھی کمرہ عدالت  پہنچ گئے جس کے  ساتھی ہی سماعت  کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ عمران خان کا جج کے سامنے روسٹرم پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے دو ہفتے چاہئیں۔ 28 فروری کو ایکسرے ہونے ہیں۔ کوئی جھٹکا پڑ گیا تو مجھے دوبارہ کھڑے ہونے کیلئے تین ماہ لگ جائیں گے۔میں  ایک گھنٹے تک گاڑی میں بیٹھا رہا۔ میں عدالتوں کا احترام کرتا ہوں ، ہماری پارٹی کا نام بھی انصاف ہے۔

No comments

Powered by Blogger.