لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی وضاحت پر درخواست ضمانت نمٹادی
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹادی۔
وکلا نےعمران خان کی تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں درج محسن شاہنوا رانجھا پر حملے کے کیس میں دائردرخواست واپس لے لی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کی درخواست ضمانت اور وکالت نامے پر دستخط میں فرق کی وضاحت کےلیے درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ عمران خان کو بیٹھا رہنے دیں، خان صاحب، آپ کی درخواست پر دستخط مختلف ہیں۔
عمران خان نے عدالت کے روبرو کہا کہ پہلی ضمانت میرے دستخط اور منظوری کے بغیر فائل ہوئی، جس کا مجھے افسوس ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے پی ٹی آئی چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو احتیاط کرنی چاہیے۔

No comments