امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام

نقل کی روک تھام کے لئے نگراں پنجاب حکومت نے امتحانی سینٹرز میں سی سی ٹی وی نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور بورڈ نے تمام سینٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے احکامات جاری کردیے گئے۔ کیمروں کی مدد سے طلبا اور اسٹاف کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

حکام کے مطابق سی سی ٹی وی کی مدد سے نقل کرنے والے طلبا کو پکڑا جائے گا جبکہ طلبا کی مدد کرنے والے اسٹاف کی بھی نشاندہی ہوسکے گی۔


No comments

Powered by Blogger.