تیل کمپنیاں پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں مزید بڑھانے پر بضد
تیل کمپنیاں پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں مزید بڑھانے پر بضد ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنیوں نے فصل کی کٹائی کے دوران تیل فراہم نہ کرنے کی دھمکی دے دی،تیل کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار پر حکومت کو خط لکھ دیا۔ او سی اے سی نے خط میں کہا ہے کہ روپے کی بے قدری کی وجہ سے کمپنیوں کو 35 ارب 88 کروڑ روپے کے نقصان کا سامنا ہے،کسٹم ڈیوٹی کا فرق 2 ارب 93 کروڑ روپے ہے۔
حکومت ایک سال سے پیٹرولیم مصنوعات کی اصل قیمت مقرر نہیں کر رہی،پیٹرول پر 22 روپے 22 پیسے اور ڈیزل 74 روپے ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کی گئی۔ کمپنیوں نے تیل کی قیمتوں کا تعین اصل فارمولے پر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تیل کمپنیوں کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔

No comments