اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں چوکیدار نے فائرنگ کرکے لیکچرار کو قتل کردیا
اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں چوکیدار نے فائرنگ کرکے لیکچرار کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق چوکیدار اور لیکچرار کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد چوکیدار نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لیکچرار جاں بحق ہوگیا جب کہ فائرنگ کے بعد چوکیدار فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے اور واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔
اس حوالے سے یونیورسٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ لیکچرار بشیر کا تعلق مردان سے ہے، مقتول کا چوکیدار کے ساتھ پہلے سے جھگڑا چل رہا تھا، چوکیدار نے آج دوبارہ تلخ کلامی پر مبینہ طور پر لیکچرار کو قتل کیا۔
دوسری طرف گوجرانوالہ میں معمولی رنجش پر 12 سالہ بچے نے فائرنگ کرکے ماں کو قتل کردیا، مقتولہ نازیہ گھر سے نکلی ہی تھی کہ بیٹے نے گولیاں چلادیں، پولیس نے 12 سالہ ملزم ساون سلیم کو حراست میں لے لیا، ملزم نے ابتدائی بیان میں پولیس قتل کا اعتراف بھی کرلیا جب کہ پولیس کے مطابق بیٹے نے ماں کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔

No comments