کراچی:گھر میں دھماکہ،3 افراد زخمی
کراچی کے علاقے ایف بی ایریا کے بلاک 10 میں واقع گھر میں دھماکہ ہوا ہے۔
علاقہ پولیس کے مطابق مذکورہ گھر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کر نے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پولیس نے ریسکیو اداروں کی ایمبولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ہے۔

No comments