سٹاف کی غفلت سے نومولود بچی الیکٹرک ہیٹر سے جھلس کر زخمی
جہلم،بی ایچ یو بھٹیا میں سٹاف کی غفلت سے نومولود بچی الیکٹرک ہیٹر سے جھلس کر زخمی ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق نومولود بچی کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کردیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈلیوری کے بعدہسپتال کی سٹاف نومولود بچی کو وارمر رکھ کر بھول گئے تھے۔وارمر پر لگے الیکٹرک ہیٹر کا ٹمپریچر تیز ہونے سے بچی کا جسم کئی جگہ سے جھلس چکا ہے۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر کے مطابق سی ای او ہیلتھ نے لیبر روم میں تعینات تمام سٹاف کو نوکری سے معطل کردیا ہے۔ معطل ہونے والوں میں ایل ایچ وی نادیہ،مڈوائف فرزانہ۔،مڈوائف سمعیہ شامل ہیں۔
غفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارواِئی عمل میں لاکر نوکری سے فارغ کیا جائے گا۔ایسی غیر زمہ درانہ غفلت ناقابل معافی ہے ۔

No comments