عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے اردگرد مشکوک اشیاء کی تلاشی

 

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے اردگرد مشکوک اشیاء کی تلاشی لی جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زمان پارک میں پولیس اور پارٹی ورکرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔

سرچ آپریشن میں میٹل ڈیٹیکٹر کا استعمال کیا جا رہا ہے۔کارکنان زمان پارک کے ارد گرد کھڑی گاڑیوں کا بھی تلاشی لے رہے ہیں، سرچ آپریشن عمران خان کو درپیش ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر موجود کیمپوں میں بھی تلاشی کا عمل جاری ہے۔ عمران خان کی رہائش گاہ کی سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیئے ہیں۔ 

بتایا گیا ہے کہ بالخصوص رات کے اوقات میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر پی ٹی آئی ورکرز کی تعداد میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ زمان پارک کے گردونواح میں خاردار تاریں لگا کر علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور پی ٹی آئی ورکرز کے قیام کے لئے لگائے گئے کیمپوں کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

No comments

Powered by Blogger.