برازیل میں 6 سینٹی میٹر کی دُم والی بچی کی پیدائش،ڈاکٹرز حیران رہ گئے

 

برازیل میں 6 سینٹی میٹر لمبی  دُم کے ساتھ پیداہو نے والی بچی کو دیکھ کر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل میں 6 سینٹی میٹر لمبی دُم کے ساتھ بچی کی پیدائش ہوئی  جسے فوری طور پر کامیاب آپریشن کے ذریعے نکال دیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق   بچی کی پیدائشی دُم جلد سے ڈھکی ہوئی تھی جسے آپریشن سے ہٹایا گیا۔

ایک طبی جریدے کی رپورٹ میں اس بچی کی آپریشن سے قبل کی تصاویر اب شیئر کی گئی ہیں جب کہ بچی کی پیدائش 3 سال قبل ہوئی تھی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی کی پیدائش اسپائنا بیفیڈا ( پیدائشی نقص) کے ساتھ ہوئی ہے جس کے باعث ریڑھ کی ہڈ ی کی نشوونما متاثر ہوتی ہے، بچی کی اس حالت نے ریڑھ کی ہڈی میں خلا پیدا کردیا تھا، ڈاکٹرز نے آپریشن کے ذریعے  بچی کے اس سوراخ کو بند کرتے ہوئے دُم کو ہٹادیا  تاہم بچی کے دُم بننے کی وجہ کو  غیر معمولی قرار دیا۔

برازیل میں بچوں کے ڈاکٹر ساؤ پولو کے مطابق یہ دُم لمبو سکرال سے پیدا ہوتی ہے یہ وہ ایریا ہے جو  ریڑھ کی ہڈی کو شروعانی سے جوڑتا ہے۔

No comments

Powered by Blogger.