رواں سال 380ارب روپے کی بجلی چوری ہونے کا انکشاف

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں ملک میںرواں سال کے دوران380ارب روپے کی بجلی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

جمعہ کے روز سیکریٹری پاور نے اجلاس کو بتایاکہ 2 سو ارب روپے کی بجلی کنڈوں اور 80 ارب میٹرز کے ذریعے چوری کی گئی،آئندہ سال بجلی ٹیرف میں اضافے سے چوری کردہ بجلی کا 520 ارب روپے کا تخمینہ لگایا، بنوں کے ایک گرڈ اسٹیشن سے سالانہ5 ارب کی بجلی چوری ہوتی ہے، کے الیکٹرک حکام کے مطابق بجلی چوری پر ایف آئی آر کے عمل کو پیچیدہ بنا دیا گیا ہے۔

سیکریٹری پاور نے کہاکہ بجلی چوری روکنے کیلئے فیڈرز سے بجلی بند نہیں کی جاسکتی، اس اقدام سے بل ادا کرنیوالے بھی زد میں آ جائیں گے، لوڈشیڈنگ نہ کریں تو ماہانہ 220 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

انھوں نے کہاکہ ڈسکوز میں بجلی چوری کی ریکوری کے حوالے منصوبہ سازی کر رہے ہیں، بجلی چوری روکنے کے لیے فیڈرز کی بجائے ٹرانسفارمر سے روکنے کا منصوبہ ہے، ہمارے لوگ بھی بجلی چوری ملوث ہے۔


No comments

Powered by Blogger.