ترکی کا زلزلہ 100 سال کے 10 خوفناک ترین زلزلوں میں شامل
ترکی اور شام میں آنے والا زلزلہ سوسال کے دس خوفناک ترین زلزلوں میں شامل۔چین ، جاپان، ہیٹی، انڈونیشیا، پیرو، آزاد کشمیر میں بھی خوفناک زلزلے آئے۔
1976 میں چین میں آنے والے 7 اعشاریہ 8 کے زلزلے میں دو لاکھ 42 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ان ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے۔ یہ زلزلہ ٹانگشان کے جنوب مشرقی حصے میں آیا تھا مگر خیال کیا جاتا ہے کہ وہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات لاکھ کے لگ بھگ ہے چین میں آنے والے اس زلزلے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انتہائی خوفناک زلزلہ تھا جس میں آٹھ لاکھ تیس ہزار افراد متاثر ہوئے تھے۔ 2004 میں دو لاکھ تیس ہزار افراد کی جان لینے والا تیسرا زلزلہ 26 دسمبر 2004 کو 9 اعشاریہ ایک درجے کا ایک زلزلہ انڈونیشیا کے علاقے سمارٹرا میں آیا تھا جس کے بعد سونامی کے طوفان نے تباہی مچائی تھی جس میں صرف انڈونیشیا میں ایک لاکھ 70 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 2010 میں دو لاکھ افراد کی جان لینے والا ایک اور زلزلہ ہیٹی میں آیا تھا جو کہ 7 ڈگری درجہ کا تھا یہ زلزلہ 12 جنوری 2010 میں آیا تھا اس زلزلے نے ہیٹی کو تمام دنیا سے 24 گھٹوں کے لئے کاٹ کر رکھ دیا تھا جس میں دو لاکھ افراد ہلاک ہوئے تھے اور 15 لاکھ کے قریب افراد بے گھر ہوئے تھے۔

No comments