2 ہزار 330ارب روپے مالیت کے ٹیکس معاملات عدالتوں میں کئی سالوں سے زیرالتوا ء

سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ 2 ہزار 330 ارب روپے مالیت کے ٹیکس معاملات عدالتوں میں کئی سالوں سے زیرالتوا ء ہیں۔

 دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ 1463 ارب کے 63 ہزار سے زائد کیسز ٹیکس ٹربیونلزمیں زیرالتوا ء ہیں۔دوسرے نمبر پر 294 ارب مالیت کے 5428 کیسز لاہور ہائیکورٹ میں جبکہ تیسرے نمبر پر 245 ارب مالیت کے 1017 کیسز اسلام آبادہائیکورٹ میں زیر التوا ء ہیں۔رپورٹ کے مطابق 222 ارب مالیت کے 2 ہزار 659 کیسز سندھ ہائیکورٹ، 8 ارب مالیت کے 397 کیسز پشاور ہائیکورٹ، 3 ارب کے 11 کیسز بلوچستان ہائیکورٹ جبکہ 96 ارب کے 3182 کیسز سپریم کورٹ میں میں زیر التوا ء ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 1663 ارب مالیت کے 5496 کیسز کو مختلف عدالتوں کے ذریعے نمٹائے گئے جس میں سب سے زیادہ 1593 ارب مالیت کے 3702 کیسز اپیلیٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو کے ذریعے نمٹا ئے گئے ، 36 ارب مالیت کے 1352 کیسز ہائیکورٹس کے ذریعے نمٹا دیئے گئے جبکہ 4 ارب کے 442 کیسیز پاکستان سپریم کورٹ نے نمٹائے ۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام کا موقف ہے کہ عدالتوں سے کیسز جلد نمٹانے کی درخواست کرچکے ہیں، مجموعی طور پر 76 ہزار 349 ٹیکس کیسز مختلف عدالتوں میں زیر التوا ء ہے۔


No comments

Powered by Blogger.