میرے پاس تم ہو‘ کا اختتام کیساہوا،ہمایوں سعید نے بتا دیا
سینیئر اداکار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ماضی کے مقبول ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کا اختتام ان کی مرضی کے مطابق ہوا، انہوں نے ہی اپنے کردار ’دانش‘ کو مار دینے کا کہا تھا۔
’میرے پاس تم ہو‘ کا آغاز 2019 کے وسط کے بعد ہوا تھا اور اس کی آخری قسط 25 جنوری 2020 کو سینماؤں میں دکھائی گئی تھی، ڈرامے میں اہم کردار دانش دل کا دورہ پڑنے کے بعد چل بسے تھے، یہ کردار ہمایوں سعید نے ادا کیا تھا۔
’میرے پاس تم ہو‘ میں مہوش کا کردار عائزہ خان اور شہوار کا کردار عدنان صدیقی نے نبھایا۔
No comments