دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے بھارت کیخلاف اپنی گرفت مضبوط کرلی

 

آسٹریلیا نے بھارتی کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر ہی میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے دن کے اختتام تک 1 وکٹ پر 86 رنز بنالیے ہیں، اُسے 94 رنز کے خسارے کا سامنا ہے اور میزبان ٹیم کی 9 وکٹ ابھی باقی ہیں۔

آسٹریلیا کے نیتھن میک سوئینی 38 اور مارنس لبوشین 20 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ عثمان خواجہ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

میچ کے پہلے دن بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پوری ٹیم آسٹریلوی بولرز کی عمدہ گیند بازی کی بدولت 180 رنز پر سمٹ گئی۔

بھارت کے نتیش کمار ریڈی 42 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ کےایل راہول 37، شبھمن گل 31، روی چندرن ایشون 22 اور رشبھ پنت 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی طرف سے مچل اسٹارک نے 48 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولینڈ نے 2،2 وکٹ اپنے نام کیے۔

No comments

Powered by Blogger.