ماورا حسین کا اداکاری کو خیرباد کہنے کا اشارہ
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے اپنی ایل ایل بی کی ڈگری کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اداکاری کی دنیا کو چھوڑنے کا اشارہ دیا ہے۔
ان کی بھاری آواز اور دبلی پتلی جسامت کے باعث وہ اپنے فن کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں۔ ماورا حسین کے مشہور ڈرامے جیسے ’آنگن‘، ’ثبات‘، ’نوروز‘، ’ایک تمنا لاحاصل سی‘، اور ’داسی‘ نے انہیں ناظرین کی بھرپور پسندیدگی حاصل کی۔ انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا، خاص طور پر 2016 میں بالی وڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ کے ذریعے۔
حالیہ انٹرویو میں ماورا نے اپنے پسندیدہ پیشوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے وکیل بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، ”مجھے صرف دو نوکریاں پسند ہیں: ایک اداکاری اور دوسری بے بی سٹنگ۔ اس کے علاوہ کوئی اور ملازمت نہیں ہے۔“
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید وضاحت کی کہ، ”بدقسمتی سے، میں اپنی وکالت کی ڈگری کو کارآمد نہیں بنا سکتی۔ پانچ سال پہلے مجھے لگتا تھا کہ میں وکالت اور اداکاری دونوں ہی پیشوں کو ساتھ لے جا سکتی ہوں، لیکن اب سمجھ آئی ہے کہ ایسا ممکن نہیں۔“
No comments