دھونی نے شاہ رخ اور امیتابھ بچن کو بھی شکست دیدی

بھارت کو ٹی20 ورلڈکپ، ون ڈے ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی جتوانے والے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے 2024 کے کیلنڈر ایئر میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سمیت امیتابھ بچن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

15 اگست 2020 کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے مہندرا سنگھ دھونی کی مقبولیت آج بھی برقرار ہے وہ محض انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران ایکشن میں دیکھائی دیتے ہیں اور چنائی سپر کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

دھونی کی قیادت میں آئی پی ایل فرنچائز نے 5 بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، انہیں چنائی سپر کنگز نے 4 کروڑ بھارتی رپوں میں اپنے اسکواڈ میں برقرار رکھا ہے۔

لیجنڈری وکٹ کیپر بیٹر دھونی نے سال 2024 کی پہلی ششماہی میں برانڈز کی توثیق کے معاملے میں امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان جیسے بالی ووڈ شہنشاہوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ٹی اے ایم میڈیا ریسرچ کی طرف سے شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق دھونی نے 2024 کی پہلی ششماہی میں 42 برانڈ ڈیل ہتھیائی ہیں، یہ تعداد امیتابھ سے ایک اور شاہ رخ کے مقابلے میں 8 زیادہ ہے۔

دھونی نے 2023 میں چنائی سپر کنگز کی کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد قیادت کے فرائض رتوراج گائیکواڈ کے سپرد ہوگئے تھے تاہم وہ اپنی ٹیم کو پلے آف کیلئے کوالیفائی کروانے میں ناکام رہے۔

No comments

Powered by Blogger.