احمد شہزاد نے کپتان کی حکمت عملی پر سوال اٹھادیا
قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹی20 میچ میں شکست کے بعد مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کی حکمت عملی پر سوالیہ نشان اُٹھادیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے پاس جنوبی افریقہ کو تقریباً 150 تک محدود رکھنے کا شاندار موقع تھا لیکن دفاعی انداز اپنانے کی وجہ سے پروٹیز نے 180 سے زائد رنز کا ٹوٹل کھڑا کردیا۔
انہوں نے نوجوان اسپنر سفیان مقیم کو اننگز کا آخری اوور دینے پر کپتان محمد رضوان کی حکمت عملی پر سوال اٹھایا کہ مشکل حالات میں نوجوان کو گیند تھما دی، جس کی وجہ سے وہ پریشر میں آئے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی20 جمعے کے روز سنچورین میں کھیلا جائے گا۔
No comments