انوشکا شرما نے شوہر ویرات کوہلی کی فٹنس کا راز بتا دیا

بھارتی اداکارہ اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے ویرات کی فٹنس کے راز سے پردہ اُٹھا دیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے ان کی روٹین اور فٹنس کیلئے سخت محنت کرنے پر روشنی ڈالی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں انوشکا نے بتایا کہ ویرات اپنی فٹنس کو لے کر بہت سنجیدہ ہیں اور سختی سے ڈائٹ پلان پر عمل کرتے ہیں جبکہ انوشکا خود بھی ویگن ہیں جو دودھ سے بنی اشیا یا کسی بھی جانور کا گوشت نہیں کھاتیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر ہر صبح اٹھتے ہی کارڈیو ورزش کرتے ہیں اور اس کے بعد انوشکا کے ساتھ بیٹنگ پریکٹس میں حصہ لیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ویرات کا کھانا ہمیشہ سادہ اور صحت بخش ہوتا ہے، جس میں میٹھے مشروبات یا جنک فوڈ شامل نہیں ہوتے۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ویرات نے پچھلے 10 سال سے بٹر چکن نہیں کھایا۔

انوشکا کے مطابق ویرات اپنی نیند کو بھی بہت اہمیت دیتے ہیں اور کسی بھی حالت میں اپنی نیند مکمل کرنے کے لیے وقت نکالتے ہیں جو کہ بہتر فٹنس کیلئے اول شرط ہے۔

No comments

Powered by Blogger.