اسرائیلی بمباری،خواتین و بچوں سمیت 20 فلسطینی زندہ جل گئے
اسرائیلی فورسز کی غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ پر وحشیانہ بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت 20 فلسطینی زندہ جل گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے المواصی پناہ گزین کیمپ پراندھا دھند بم برسائے جس سے سیف زون میں واقع خیموں میں آگ لگ گئی۔ آگ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 20 فلسطینی جھلس کر شہید ہوگئے۔ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران شہدا کی تعداد 50 سے تجاوز کرگئی۔
دوسری جانب جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کے جنوبی لبنان میں فضائی حملے جاری ہیں۔ اسرائیل کے تازہ حملوں میں 15 افراد شہید ہوئے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حملوں میں لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے لانچنگ پیڈ کو نشانہ بنایا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے برطانوی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدارت کا منصب سنبھالنے سے قبل غزہ میں جنگ بندی چاہتے ہیں۔
اکتوبر 2023سے اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں اب تک 44 ہزار532 فلسطینی شہید اورایک لاکھ سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
No comments