انڈر19ایشیاءکپ:سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دیدی

انڈر19ایشیاءکپ کے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دیدی اور فائنل میں پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق انڈر19ایشیاءکپ کا پہلا سیمی فائنل پاکستان اور بنگلہ دیش  کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا گیا، جس میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 116رنز بنائے اور بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 117رنز کا ہدف دیا۔

 117رنز کا ہدف بنگالی ٹیم نے 3وکٹوں کے نقصان پر22.1اوورز میں حاصل کرلیا،بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7وکٹ سے شکست دی،بنگلہ دیش انڈر19کے کپتان عزیزالحکیم 61رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

اے سی سی انڈر19ایشیا ءکپ کا فائنل بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان اتوار کو کھیلا جائے گا۔

No comments

Powered by Blogger.