پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی
تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔
بلاوایو میں کھیلے گئے میچ میں میزبان زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
زمبابوے کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا، پاکستانی بولرز کے سامنے زمبابوے کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 12.4 اوورز میں 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
زمبابوے کے 9 بیٹرز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکے۔ برائن بینٹ 21 اور مارومانی 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس کے علاوہ عباس آفریدی نے 2، ابرار احمد ، حارث رؤف اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ لی۔
زمبابوے کا 58 رنز کا ہدف پاکستان نے چھٹے اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔اوپنر عمیربن یوسف 22، صائم ایوب 36 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان نے زمبابوے کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
No comments