بشریٰ بی بی کی طبیعت پھر ناساز

 

بشریٰ بی بی کی طبیعت آج پھر ناساز ہونے کی وجہ سے وہ پشاور ہائی کورٹ میں پیش نہیں ہوں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی آج عدالت میں پیش نہیں ہوں گی، ان کے وکیل کی جانب سے پیشی سے استثنا کی درخواست جمع کروائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست آج سماعت کے لیے مقرر ہے۔

No comments

Powered by Blogger.