علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی مانسہرہ پہنچ گئے
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین خان گنڈاپور مانسہرہ پہنچ گئے، آج آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین خان گنڈاپور اسلام آباد سے مانسہرہ پہنچ گئے ، بشریٰ بی بی اور عمر ایوب بھی وزیراعلیٰ کے پی کے ہمراہ مانسہرہ پہنچے۔
سینئرنائب صدرہزارہ ڈویژن تیمورسلیم سواتی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماوں کی جانب سے آج صبح11بجے تحریک انصاف سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس متوقع ہیں، جس میں پی ٹی آئی پر بربریت کیخلاف آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ کے پی اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی کی ہری پور سے پشاور روانہ ہونےکی اطلاع پر مکھنیال،ہزارہ موٹروے اور دیگرمرکزی شاہراؤں پر ایف سی کی نفری تعینات کردی گئی تھی۔
اس کے علاوہ پنجاب کو ملانے والے تمام انٹرچینج کو سیل کرکے ایف سی تعینات کردی گئی تھی۔
خیال رہے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مظاہرین کے خلاف بلیو ایریا اور اطراف میں گرینڈ آپریشن شروع کیا تو بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ کے پی کے فرار ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔
آئی جی اسلام آباد نے پولیس فورس کو ہدایت کی تھی کہ بشریٰ بی بی کوکسی صورت اسلام آباد کی حدود سے باہر نہ جانے دیا جائے۔
No comments