ایشوریا رائے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
بالی وڈ سپر اسٹار ایشوریا رائے کی ایک حالیہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
سپر اسٹار ایشوریہ رائے بچن نے حال ہی میں دبئی میں گلوبل ویمنز فورم کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے جذباتی انداز میں خطاب کیا۔
ایونٹ کے آفیشل انسٹاگرام پیج نے ایشوریا کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ایشوریا نے اسٹیج پر قدم رکھا تو پس منظر میں ایک بڑی اسکرین پر ان کا نام لکھا تھا 'ایشوریا رائے، انٹرنیشنل اسٹار'۔
اداکارہ کے نام کے ساتھ 'بچن' نہ لگائے جانے پر سوشل میڈیا صارفین نے اس خیال کا اظہار کیا کہ ایشوریا نے باضابطہ طور پر بچن اپنے نام سے ہٹا دیا ہے۔
No comments