ڈنمارک کی وکٹوریا نے مِس یونیورس کا اعزاز اپنے نام کرلیا

ڈنمارک کی 21 سالہ وکٹوریا کے جائیر نے مِس یونیورس 2024 کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

رقاصہ اور وکیل بننے کی خواہشمند وکٹوریا نے میکسیکو سٹی میں منعقدہ تقریب میں 120 سے زائد ممالک کی حسیناؤں پر سبقت حاصل کی۔

وکٹوریا کے جائیر مس یونیورس کا تاج پہننے والی پہلے ڈینش حسینہ ہیں۔

وکٹوریا کے جائیر پیشے کے اعتبار سے رقاصہ اور انٹرپرینیور ہیں اور وہ جانوروں کے حقوق کے حوالے سے بھی سرگرم رہتی ہیں۔

مس یونیورس 2024  مقابلے میں نائجیریا، میکسیکو، تھائی لینڈ اور وینزویلا کی ماڈلز نے بھی ٹاپ 5 میں جگہ بنائی۔

No comments

Powered by Blogger.