لاہور اور ملتان ڈویژن میں کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

پنجاب کے اسموگ سے زیادہ متاثر لاہور اور ملتان ڈویژن میں کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

محکمہ ماحولیات پنجاب نے لاہور اور ملتان ڈویژنز میں بھی کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس دوران بھی آؤٹ ڈور اسپورٹس اور دیگر غیرنصابی سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے صبح 9 بجے کھولے جائیں گے۔ اساتذہ، عملہ اور طالب علم ماسک لازمی پہنیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہر اسکول کی انتظامیہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی ذمہ دار ہوگی۔

No comments

Powered by Blogger.