تحریک انصاف پر پابندی؟واوڈا کا بڑا دعویٰ

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگنے والی ہے، میں صرف بانی پی ٹی آئی کو بچانے کی کوشش کر رہا ہوں۔

‘نجی ٹی وی کے پروگرام  میں سینیٹر فیصل واوڈا اور پی ٹی آئی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے شرکت کی، اس دوران سینیٹر نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی، مظاہرین میں کرائے کے لوگ شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے 9 مئی کرانا گدھ کا کام تھا، اُسی گدھ نے اقتدار میں فرح گوگی سے کام کروائے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈرشپ کی تیاری ہے کہ بانی چیئرمین کو اندر رکھا جائے، پارٹی کے خاتمے کےلیے بی بی کی کوششیں جاری ہیں۔

No comments

Powered by Blogger.