گنڈا پور کی قیادت میں قافلہ پنجاب میں داخل، پولیس کی شدید شیلنگ
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں قافلہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے اور اب یہ پنجاب کی حدود میں داخل ہوگیا ہے جہاں پولیس کی جانب مظاہرین پر شیلنگ کی جارہی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کو روکنے کیلیے پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے قافلے اسلام آباد کیلیے روانہ ہوئے ہیں۔
بلوچستان اور سندھ کے قافلے خیبرپختونخوا پہنچے جہاں سے وہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پشاور سے صوابی پہنچے جہاں پر صوبے سے آئے دیگر قافلے بھی موجود تھے، مغرب کی نماز ادائیگی کے بعد وزیراعلیٰ نے کنٹرینر پر چڑھ کر کارکنان سے مختصر خطاب اور اسلام آباد کی جانب پیش قدمی کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ نے صوابی میں کارکنان سے مختصر خطاب میں کہا کہ اب ہمیں آگے بڑھنا ہے اور عمران خان کی رہائی تک واپس نہیں آنا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی ساری طاقت راستہ کھولنے میں لگانی ہے۔
وزیراعلیٰ کی زیر قیادت صوابی سے روانہ ہونے والا پی ٹی آئی کا بڑا قافلہ، پنجاب کی حدود میں داخل ہوا تو اٹک پُل، چھچھ انٹرچینج اور غازی برتھا نہر پر پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی۔
بعد ازاں وزیراعلیٰ نے تھوڑی دیر کیلیے قافلے کو غازی مقام پر تھوڑی دیر رکنے کی ہدایت کی اور خطاب میں کہا کہ کارکنان تیاری کریں کیونکہ آگے مقابلہ کرنا ہے۔
بشریٰ بی بی نے کارکنان سے مختصر خطاب میں کہا کہ ’آپ اپنی گاڑیوں میں بیٹھیں، ہمیں تیز جانا ہے اور خان کو لیے بغیر واپس نہیں آنا، اس طرح کرنے سے آپ لوگ تھک جائیں گے‘۔
No comments