مختلف شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل

وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کردی گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈیٹا سروس بند ہے،لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کے اطراف موبائل سروس جزوی معطل  کردی گئی، کچھ علاقوں میں واٹس ایپ سروس بھی متاثر  ہے۔

ادھرپشاور میں موبائل فون سروس بحال ہے لیکن بعض علاقوں میں انٹرنیٹ جزوی طور پر متاثر ہے،بہاولپور، کمالیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور دیگر شہروں میں بھی انٹرنیٹ اور موبائل سروس متاثرہے،ڈیرہ اسماعیل خان ،گوجرانوالہ اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروس معطل  ہے۔

No comments

Powered by Blogger.