اے آر رحمان، اہلیہ سائرہ بانو نے علیحدگی کا اعلان کردیا

مشہور بھارتی موسیقار اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو کی جانب سے اپنی شادی کے تقریباً تین دہائیوں کے بعد علیحدگی کا اعلان کردیا۔

ان کی طرف سے آفیشل بیان میں کہا گیا کہ ’مسز سائرہ اور ان کے شوہر معروف موسیقار اللہ رکھہ رحمان (اے آر رحمان) کی طرف سے اور ان ہدایت پر، وندنا شاہ اینڈ ایسوسی ایٹس جوڑے کے علیحدگی کے فیصلے کے بارے میں درج ذیل بیان جاری کررہے ہیں‘۔

شادی کے کئی سالوں بعد مسز سائرہ اور ان کے شوہر مسٹر اے آر رحمان نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں اہم جذباتی تناؤ کے بعد آیا ہے، ایک دوسرے سے گہری محبت کے باوجود، جوڑے نے محسوس کیا ہے کہ تناؤ اور مشکلات نے ان کے درمیان ایک ناقابل تسخیر خلیج پیدا کر دی ہے۔

وکیل کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ اس وقت جوڑے کے درمیان جو خلیج حائل ہوئ ہے اسے کوئی بھی فریق پاٹنے کے قابل نہیں ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کے مشہور موسیقار اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی شادی 29 برس تک قائم رہی، اے آر رحمان اور سائرہ کی 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، موسیقار کے بیٹے نے بھی انسٹاگرام پرعلیحدگی کی تصدیق کردی۔

No comments

Powered by Blogger.