راولپنڈی ڈویژن میں کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے راولپنڈی ڈویژن میں کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

جیو نیوز کے مطابق  راولپنڈی ڈویژن سمیت دیگر اضلاع میں کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اسموگ میں کمی اور موسم میں بہتری کےباعث راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال میں اسکول کل سے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے 17 نومبر سے24 نومبر تک تعلیمی ادارے بند کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

No comments

Powered by Blogger.