پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کے بیان کو ذاتی رائے قرار دیدیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد رہنماؤں نے بشریٰ بی بی کے بیان کو ذاتی رائے قرار دے دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے گزشتہ روز کے بیان پر رہنماؤں میں تشویش پائی جاتی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کا سیاست میں عمل دخل نہیں بیان کو پارٹی پالیسی قرار نہیں دیا جاسکتا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی پارٹی پالیسی دینے کے اصل مجاز ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی متعدد مرتبہ بشریٰ بی بی کی سیاست میں عمل دخل سے متعلق وضاحت کرچکے ہیں، بشریٰ بی بی کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیے جانے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
No comments