غزہ اور لبنان میں ہونے والی جھڑپوں میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک
غزہ اور لبنان میں ہونے والی جھڑپوں میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے حملوں میں 8 اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب غزہ کے علاقے جبالیہ میں بھی فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے میں ایک اسرائیلی فوجی شدید زخمی بھی ہوا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 800 ہوگئی ہے جن میں سے 28 فوجی جبالیہ میں جاری حالیہ آپریش میں ہلاک ہوئے ہیں۔
No comments