جائیداد کے تنازع پر چچا کے ہاتھوں 4 سالہ بھتیجا قتل
ڈیرہ غازی خان میں جائیداد کے تنازعے پر چچا نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے 4 سالہ بھتیجے کو قتل کر دیا۔
پولیٹیکل اسسٹنٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے ہنگلون میں ملزم کا اپنے بھائی سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا اور اس دوران ملزم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کا 4 سالہ بھتیجا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جس کے بعد ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا ہے کہ وہ اپنے بڑے بھائی کو قتل کرنا چاہتا تھا، درمیان میں بھتیجہ آ گیا، جس سے گولی بھتیجے کو لگ گئی، واقعے کی مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔
No comments