مہاراشٹرا میں چچا کے تھپڑ مارنے پر 3 سالہ بھتیجی جان سے چلی گئی

بھارت میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چچا کے تھپڑ مارنے سے 3 سالہ معصوم بھیتجی جان کی بازی ہار گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 3 سالہ بچی ریاست مہاراشٹرا کے شہر تھانے کے علاقے الہاس نگر میں 3 سالہ بچی کے گھر کے پاس سے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی اور بچی کی لاش 21 نومبر کو برآمد ہوئی۔

پولیس نے شک کی بنیاد پر بچی کے 30 سالہ چچا کو حراست میں لیکر تفتیش کی تو دوران تفتیش اس نے بچی کی جان لینے کا اعتراف کیا لیکن ساتھ ہی بتایا کہ اس نے جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق ملزم نے بتایا کہ وہ بھتیجی کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اس دوران اس نے بچی کو تھپڑ مارا جس سے اس کا سر کچن کی سلیب سے ٹکرایا اور وہ انتقال کر گئی۔

ملزم کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد وہ بہت ڈر گیا تھا اور اس نے بچی کی لاش کو جلانے کی کوشش کی لیکن پھر لاش جھاڑیوں میں پھینک دی، پولیس نے بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

No comments

Powered by Blogger.