اسرائیلی حملے،لبنان میں 28، غزہ میں 50 فلسطینی شہید

لبنان میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے، جنوبی لبنان میں گھر پر ہونے والے حملے میں 2 افراد شہید ہو گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 28 لبنانی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں البیضاح قصبے اور نباطیہ کے گاؤں کفرشوبہ میں پیش قدمی کی کوشش کی جبکہ جنوبی لبنان میں یو این امن مشن کی عمارت پر راکٹ حملہ کیا، جس میں اقوامِ متحدہ امن مشن کے 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔

حزب اللّٰہ کی جانب سے البیضاح میں اسرائیلی فوجیوں پر راکٹ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اسرائیلی ٹینک تباہ ہو گیا۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان میں ڈرون حملے میں ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا۔

ادھر اسرائیلی فوج کے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں پر 13 ماہ سے زائد عرصے کے بعد بھی حملے جاری ہیں، جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 50 فلسطینی مزید شہید ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جبالیہ میں بمباری سے 12 فلسطینی شہید ہوئے۔

No comments

Powered by Blogger.