مرغی کا گوشت آج 15 روپے مزید سستا
مرغی کے گوشت کی قیمت میں چار دن میں 36 روپے کی کمی ہو گئی، مرغی کا گوشت آج 15 روپے مزید سستا ہو گیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سرکاری نرخنامے میں 15 روپے کی کمی کے بعد مرغی کا گوشت 453 روپے کلو ہو گیا، گزشتہ روز مرغی کے گوشت کے نرخ 468 روپے فی کلو تھے۔
زندہ برائلرمرغی کی قیمت میں 10روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 299 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 313 روپے ہو گیا ہے۔
انڈوں کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، انڈے مزید ایک روپے مہنگے ہو کر 350 روپے درجن ہو گئے ہیں۔
No comments