پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے باآسانی شکست دیدی
دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے زمبابوے کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی جبکہ ایک میچ ابھی باقی ہے۔
بلاوایو میں کھیلے گئے اس میچ میں زمبابوے نے پاکستان ٹیم کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف دیا جو گرین شرٹس نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 گیندوں پر 113 رنز بنائے، انکی اننگز میں 17 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے جبکہ عبداللّہ شفیق نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس سے قبل پاکستانی بولرز نے میچ میں اچھا آغاز کرتے ہوئے زمبابوے کے دونوں اوپنرز کو 23 رنز پر پویلین لوٹا دیا۔ زمبابوے کی پہلی وکٹ 1.3 اور دوسری وکٹ 3.5 اوورز میں گری۔
زمبابوے کی تیسری، چوتھی اور پانچویں وکٹ آغا سلمان نے حاصل کی، یوں آدھی ٹیم 20.2 اوورز میں 97 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
No comments