مورنی مورکل بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے باؤلنگ کوچ مقرر

 جنوبی افریقہ کے سٹار فاسٹ باؤلر مورنی مورکل کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مورکل کا معاہدہ یکم ستمبر سے شروع ہونے والا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ٹیم انڈیا کے ساتھ ان کا پہلا اسائنمنٹ بنگلہ دیش کے خلاف 19 ستمبر سے شروع ہونے والا ہوم ٹیسٹ ہوگا۔

انہیں جنوبی افریقہ میں 2027 ون ڈے ورلڈ کپ کے اختتام تک مقرر کیا گیا ہے۔وہ اگلے ماہ کے آغاز میں بنگلورو کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے اور توقع ہے کہ وہ دلیپ ٹرافی کے میچز دیکھیں گے۔

No comments

Powered by Blogger.