صنم جاوید بڑی مشکل میں پھنس گئیں
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید بڑی مشکل میں پھنس گئی اور عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداددہشت گردی عدالت میں تھانہ شادمان حملے سمیت9مئی کےدیگر مقدمات پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے صنم جاوید کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی اور ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عدالت نےروبینہ جمیل کی حاضری معافی کی درخواست مستردکردی، جس کے بعد روبینہ جمیل حاضری معافی کی درخواست خارج ہونےپر عدالت پہنچ گئیں۔
عائشہ علی بھٹہ بھی حاضری معافی کی درخواست خارج ہونےپرپیش ہوئی تاہم پیش ہونےپرعدالت نے 2خواتین کےوارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے۔
عدالت نے کہا کہ ملزمان کے غیر حاضر ہونے سے ٹرائل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔
صنم جاوید پر مختلف سیاسی واقعات کے سلسلے میں متعدد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ صنم جاوید کا نام 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں درج مقدمات میں شامل کیا گیا تھا۔ انہیں ان واقعات میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔
ان کے خلاف دیگر مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں جن میں ان پر نامناسب زبان استعمال کرنے اور دیگر الزامات شامل ہی۔

No comments