رؤف حسن کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما رؤف حسن کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔
انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سِپرا نے رؤف حسن کے خلاف ٹیرر فنانسنگ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
جج طاہر عباس سِپرا نے 2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض رؤف حسن کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
سماعت کے دوران وکیل علی بخاری نے درخواست ضمانت پر دلائل دیے اور مقدمے کا متن پڑھا۔
وکیل علی بخاری نے کہا کہ رؤف حسن مقدمہ میں نامزد نہیں، انہیں بعد میں نامزد کیا گیا۔

No comments