سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا نے لگژری کار خرید لی

 

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا نے لگژری گاڑی خرید لی جس کے چرچے سوشل میڈیا سمیت بھارتی میڈیا پر بھی ہورہے ہیں۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر باڈی گارڈ شیرا نے حال ہی میں اپنے لیے خریدی گئی نئی رینج روور کی تصویر شیئر کی ہے جس پر ان کے چاہنے والے انہیں مبارکبادیں پیش کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیرا نے یہ پرتعیش کار 1 کروڑ 40 لاکھ بھارتی روپے میں خریدی ہے۔

بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان کی طرح ان کے باڈی گارڈ ’شیرا‘ ناصرف عوامی سطح پر بہت مقبول ہیں بلکہ انہیں دبنگ اداکار کا اعتماد بھی حاصل ہے، یہی وجہ ہے کہ شیرا کو اکثر و بیشتر سلمان خان کے ساتھ دیکھا جاتا ہے۔

گزشتہ سال بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ سامنے آئے تھی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ سلمان خان شیرا کو ماہانہ 15 لاکھ بھارتی روپے اور سالانہ (دو کروڑ ) کے قریب تنخواہ دیتے ہیں۔

No comments

Powered by Blogger.