نوینہ بولے نے شوہر جیت کیرانی سے طلاق لے لی
بھارتی اداکارہ نوینہ بولے نے شادی کے سات سال بعد شوہر جیت کیرانی سے طلاق لے لی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق نوینہ بولے اور جیت کیرانی کے درمیان علیحدگی تین ماہ قبل ہوئی، جس کی تصدیق انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’’تین ماہ قبل ہماری طلاق ہو چکی ہے تاہم اس حوالے سے قانونی کارروائی کا آغاز ہم جلد کریں گے۔ طلاق کے بعد بھی ہم اپنی پانچ سالہ بیٹی کی مل کر پرورش کر رہے ہیں۔جیت ہفتے میں دو دن بیٹی کے ساتھ گزارتے ہیں۔ ہماری طلاق باہمی رضامندی سے ہوئی ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایک ساتھ ناخوش رہنے سے بہتر ہے کہ الگ ہو کر خوشی سے زندگی گزاری جائے۔‘‘
نوینہ اور جیت کی شادی 2017ء میں ہوئی تھی۔ نوینہ کا کہنا تھا کہ ’’شادی کے شروع میں ہمارا تعلق بہت اچھا تھا تاہم وقت کے ساتھ اس میں تلخی آتی گئی۔ ہم نے اپنی بیٹی کی خاطر معاملات کو سنبھالنے کی بہت کوشش کی لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ ازدواجی رشتے میں میاں بیوی کی گفت و شنید اور ایک دوسرے کے ساتھ معیاری وقت گزارنا بہت اہم ہوتا ہے اور ہمارے رشتے سے یہ دونوں چیزیں ختم ہو گئی تھیں۔‘‘
No comments