بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
پیرس اولمپکس 2024 سے وزن کے باعث ڈس کوالیفائی ہونے والی بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام شیئر کرتے ہوئے بھارتی ریسلر نے پیرس اولمپکس کے فائنل میں پہنچ کر ڈس کوالیفائی ہونے پر اپنی قوم سے معذرت کرلی۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ماں کُشتی جیت گئی، میں ہار گئی، مجھے معاف کردیں‘۔
قوم کی ان سے وابستہ امیدیں ٹوٹنے پر انہوں نے اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 'آپ کے خواب اور میری ہمت سب ٹوٹ چکے ہیں، اب مجھ میں مزید طاقت نہیں ہے، الوداع ریسلنگ 2001 سے 2024 تک کا سفر یہاں ختم ہوا‘۔
بھارتی خاتون ریسلر 100 گرام وزن زیادہ ہونے کے باعث اولمپکس فائنل کیلئے نااہل قرار
ونیش پھوگاٹ نے اپنے پیغام کے آخر میں مزید لکھا کہ 'میں آپ سب کی مقروض ہوں، مجھے معاف کریں'۔

No comments