عائشہ ٹاکیہ کی نئی تصویر نے مداحوں کو حیران کردیا

 

بالی ووڈ کے میگاسٹار سلمان خان کی فلم ‘وانٹڈ’ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ عائشہ ٹاکیہ کی نئی تصویر نے مداحوں کو حیران کردیا۔

شادی کے بعد سے فلمی دُنیا سے دور رہنے والی اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی تھی جس میں وہ ساڑھی میں ملبوس گاڑی میں موجود تھیں۔عائشہ ٹاکیہ کی یہ تصویر دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے تھے کیونکہ تصویر میں اداکارہ اتنی الگ نظر آرہی تھیں کہ مداحوں کے لیے اُنہیں پہچاننا مشکل تھا۔

اداکارہ کی تصویر کو مداحوں کی جانب سے ناپسند کیا گیا اور اُن کی تصویر پر منفی تبصرے کرتے ہوئے اُن پر شدید تنقید بھی کی گئی۔صارفین نے کہا کہ آپ ایک وقت میں بالی ووڈ کی کوئین تھیں، آپ نے پلاسٹک سرجریز کروا کے اپنے خوبصورت چہرے کو بدصورت بنا دیا ہے۔

ایک صارف نے پوچھا کہ کیا آپ واقعی میں عائشہ ٹاکیہ ہی ہیں؟ کیا آپ فلم ‘ٹارزن دی ونڈر کار’ والی کیوٹ عائشہ ٹاکیہ ہیں؟، آپ اتنی تبدیل کیسے ہوگئیں؟صارفین نے کہا کہ عائشہ ٹاکیہ نے ایک سے زائد پلاسٹک سرجریز کروائی ہیں جس کی وجہ سے وہ اب بدصورت ہوگئی ہیں۔

No comments

Powered by Blogger.