سونے کی قیمت میں 500 روپے کم

 

مسلسل اضافے کے بعد ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونا 429 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 20 ہزار 165 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالر کم ہو کر 2334 ڈالر فی اونس ہے۔

No comments

Powered by Blogger.